دنیا کی تاریخ کی شرمناک ترین خبر آگئی، باپ نے اپنی ہی بچی کے ساتھ 8 بچے پیدا کرلئے اور۔۔۔ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ شیطان کو بھی شرم آجائے

دنیا کی ہر بیٹی اپنے باپ کو سر کا سائبان اور اپنی عزت کا محافظ سمجھتی ہے لیکن اس سے بڑا انسانی المیہ کیا ہو گا کہ کوئی باپ ہی حیوان بن کر اپنی بیٹی کی عزت پامال کرنا شروع کردے. درندگی اور سفاکیت کا ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ ارجنٹینا میں پیش آیا جہاں ایک درندہ صفت شخص اپنی ہی بیٹی کو 20 سال تک قید میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،

جس کے نتیجے میں لڑکی نے آٹھ بچوں کو جنم دیا. ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس گھناﺅنے معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کو ہسپتال لے کر گئی. جب ڈاکٹر نے بچے کے باپ کے متعلق پوچھا تو لڑکی نے سارا ماجرا بیان کردیا.لڑکی کے انکشافات پر جب اس کے 56 سالہ والد ڈومنگیو ولاشیو کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تو تصدیق ہو گئی کہ وہ اپنی بیٹی کے آٹھ بچوں کا باپ ہے. اسے سنٹیاگو ڈیل ایسٹرو کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں روپوش تھا. مقامی میڈیا کے مطابق ڈومنگو اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس کے بعد وہ اسے چھوڑ کر چلی گئی. وہ جاتے ہوئے اپنی کمسن بچی کو خاوند کے پاس ہی چھوڑ گئی لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ بچی کا باپ ہی درندہ بن کر اس کی عزت پامال کرنا شروع کردے گا. اس بدبخت باپ کے خلاف عدالت میں مقدمے کی سماعت شروع ہوچکی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اسے عبرتناک سزا سنائی جائے گی۔لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ بچی کا باپ ہی درندہ بن کر اس کی عزت پامال کرنا شروع کردے گا. اس بدبخت باپ کے خلاف عدالت میں مقدمے کی سماعت شروع ہوچکی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اسے عبرتناک سزا سنائی جائے گی۔