بریکنگ نیوز: انہیں لٹکا دو۔۔۔۔۔ اہم ترین شخصیت کے قاتلوں کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبنگ حکم جا ری کر دیا

راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔جب کہ آرمی چیف نے دیگر 5 دہشت گردوں کی عمر قید کی سزا کی بھی توثیق کر دی ہے۔یہ تمام دہشت گرد مسلح افواج،شہریوں

اور قومی تنصیات کو دشت گردی کا نشانہ بنانے میں ملوث پائے گئے تھے۔سزا پانے والے 15 ہشت گردوں نے 62 افراد کی جانیں لیں۔ دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے رو برو اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ سزائے موت پانے والے دہشت گروں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں۔اسحاق اور عاصم نامی دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ دونوں امجد صابری کے قتل میں بھی ملوث پائے گئے تھے۔جب کہ ان دہشت گردوں میں پشاور پی سی ہوٹل پر حملہ کرنے والا عریش خان نامی دہشت گرد بھی شامل ہے۔سزا پانے والا دہشت گرد حبیب الرحمن لیفٹینٹ کرنل انور عباس اور دیگر تین نوجوانوں کا قاتل ہے۔