salman khan

سلمان خان بھی مشکل میں پھنس گئے ،بالی وڈ سے معروف اداکار کے حوالے سے افسوسناک خبر آ گئی

ممبئی بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جانا ہے، جس میں اگر انہیں سزا ہوئی تو پروڈیوسرز کے 600 کروڑ روپے دا پر لگ سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیساور 2 چنکارا ہرن کے شکار کے مقدمے سے بری ہوچکے ہیں

لیکن اب ایک اور نایاب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کے باعث ان پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان پر راجستھان کی مقامی عدالتوں میں نایاب کالے ہرن کے شکار اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔جودھپور کی مقامی عدالت میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے کالے ہرن کے شکار کے مقدمے میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 5 اپریل کو سنایا جائے گا، دبنگ خان 5اپریل کو مقدمے کے فیصلے کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں تو وہیں بالی ووڈ کے پروڈیوسرز بھی شدید ٹینشن کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت ایک ساتھ کئی میگا بجٹ فلموں اور شوز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔دوسری جانب بالی وڈ اسٹار سلمان خان اجازت کے بغیر فلم کا نام استعمال کرنے پر کنگنا رناوت اور فلمساز ایکتا کپور سے ناراض ہوگئے۔سلمان خان نے 2017 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے لیے پہلے ’مینٹل‘ نام کی رجسٹریشن حاصل کر رکھی تھی لیکن انہوں نے بعد میں فلم کا نام ’ٹیوب لائٹ‘ استعمال کیا۔اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلمکا نام ’مینٹل‘ تجویز کیا تھا جس کے لیے انہوں نے فلم ایسوسی ایشن سے اجازت کے لیے درخواست دی تو انہیں

علم ہوا کہ یہ نام سلمان خان فلمز کے نام پر رجسٹرڈ ہے جس پر انہیں سلو میاں سے رابطہ کرنے کا کہا گیا۔اداکارہ نے ابتداء میں فلم کے نام کے لیے سلمان خان سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب انہوں نے سلو میاں کی اجازت کے بغیر ہی نام استعمال کرکے ان کی ناراضی مول لے لی ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت اور فلمساز ایکتا کپور نے فلم کے نام ’مینٹل‘ کی اجازت لینے کے بجائے نام کا استعمال شروع کردیا ہے اور فلم کے کئی تشہیری پوسٹر بھی جاری کیے ہیں جس نے سلو میاں کو آگ بگولہ کردیا ہے۔سلمان خان کی ناراضی کسی بھی اداکار و اداکارہ حتیٰ کے فلمساز کے لیے بھی نیک شگون نہیں ہے کیوں کہ انہیں ناراض کرنے والے کئی فنکاروں کا کیریئر زوال کا شکار ہوا ہے۔اس معاملے کی تصدیق سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے بھی کردی ہے۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ایکتا کپور کو یہ ٹائٹل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے انہوں نے ہم سے پوچھا ہے۔ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ میں کنگنا رناوت اور راج کمار راؤ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ میں کنگنا رناوت اور راج کمار راؤ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔