اداکارہ ستارہ بیگ اپنے ساتھ ہونے والے اجتماعی زیادتی کے واقعہ ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ خبر آ گئی

لاہوراداکارہ :ستارہ بیگ شائقین کے اصرار اور پر زور فرمائش پرپرفارم کرنے کے لئے فیصل آباد پہنچ گئیں ۔ستارہ بیگ نے بتایا کہ ان کے چاہنے والے ملک بھر میں موجود ہیں،اس لئے وہ ملک کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ سٹار تھیٹر میں “آدیکھ تماشا” میں اپنے حسن کا جادو جگارہی ہیں۔

ستارہ بیگ نے کہا کہ وہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کیونکہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں وہاں شائقین کا جم غفیر لگ جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کہ شہرت سے نالاں کئی لوگوں نے مختلف اوچھے ہتھکنڈے بھی اپنائے لیکن اللہ تعالی نے ہمیشہ انہیں سرخرو ہی کیا۔ اداکارہ سدرہ نورنے شوبز سر گر میوں میں دوبارہ حصہ لینا شروع کر دیا ‘اسٹیج ڈرامہ ’’تازہ ڈرائی فروٹ ‘‘میں سدرہ نور،خوشبواور ماہ نور کی انٹری پر شائقین بھی ہال میں ڈانس کرتے نظر آئے۔اداکارہ والد کی وفات کی وجہ سے اداکارہ نے شوبز سرگرمیوں سے کنارہ کشی کرلی تھی جس کے بعد اداکارہ نے اب الفلاح تھیٹر سے دوبارہ اپنے شوبز سرگرمیاں کا آغاز کردیاہے۔سدرہ نے بتایا کہ اگلے مہینے اپنا پہلا گانا بھی لانچ کررہی ہوں اور اس کے ساتھ ایک پشتو فلم کی شوٹنگ میں بھی دوبارہ حصہ لے رہی ہووالد کی وفات کے بعد اس فلم کی مزید شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکی تھی۔یہ پشتو فلم عید پر ریلیز ہو گی۔