اس لڑکی کو دیکھتے ہی ہر نوجوان کا دل تو پگھل جاتا ہے لیکن قریب سے دیکھنے کے بعد کوئی ’چھیڑنے‘ کی ہمت بھی نہیں کرتا، یہ کون ہے اور کیا کرتی ہے؟

خوبصورت چہرے کا دیوانہ ہر کوئی ہو جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ جولیا ونس کیساتھ بھی ہوتا ہے کہ جو کوئی بھی اسے دیکھتا ہے پہلی نظر میں ہی دل ہار بیٹھتا ہے لیکن جب قریب جا کر ذرا غور سے دیکھتا ہے تو دل میں موجود تمام غلط خیال رفو چکر ہو جاتے ہیں اور بے اختیار کہہ اٹھتا ہے ”بچ کے رہنا رے بابا“جولیا ونس دنیا کی خوبصورت ترین ”پاور لفٹر“ ہیں

جن کا چہرہ انتہائی خوبصورت ہے لیکن ان کے بازو اور ٹانگوں کے مسلز دیکھ کر ہر کسی کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ 19 سالہ جولیا کی حال ہی میں چند تصاویر سامنے آئیں تو دیکھنے والے ان کا گڑیا جیسا چہرہ اور باڈی بلڈرز جیسا جسم دیکھ کر دنگ رہ گئے۔روس میں اگرچہ بہت سی خواتین خوبصورت چہرے کیساتھ باڈی بلڈرز جیسے جسم کی مالک ہیں لیکن جولیا جیسی کوئی نہیں ہے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے طاقت ور بننے اور خوداعتمادی کے حصول کیلئے باڈی بلڈنگ کا آغاز کیا لیکن کبھی بھی پروفیشنل پاور لفٹر بننے کا نہیں سوچا تھا۔پہلے سال انہوں نے بغیر کسی رہنمائی اور منصوبے کے باڈی بلڈنگ جاری رکھی لیکن پھر یہ احساس ہوا کہ انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے اور ان کا فیصلہ درست ثابت ہوا جس کے باعث انہیں خوبصورت چہرے کیساتھ خوبصورت جسم بھی مل گیا اور آج وہ دنیا کی خوبصورت ترین پاور لفٹر ہیں۔