”امید ہے کہ یہ سیریز خیریت سے ہو گی اور۔۔۔“ وہ واحد بھارتی کرکٹر نے جس نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان پر نیک خواہشات کا اظہار کر دیا ، یہ کون ہے اور کیا پیغام دیا؟ جان کر آپ بھی ان کا احترام کریں گے

لاہورپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کامیابی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھائی جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹس پڑھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ایک جانب جہاں بھارتیوں کی بڑی تعداد غم و غصے میں ہیں تو وہیں ایک کھلاڑی ایسا بھی ہے

جسے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے اور ویسٹ انڈیز کیساتھ سیریز کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کیساتھ ہی ایسی بات بھی کہہ دی ہے کہ ہر پاکستانی کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے جبکہ پاکستانی ان کا احترام کرنے لگے ہیں۔ بھارت کے سابق کرکٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے ناصرف نیک خواہشات کا اظہار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ ہر ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ہوم سیریز اپنے ملک میں کھیلے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”امید ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچ خیریت سے ہوں گے۔ ہر ملک اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ اپنے میچ ہوم گراؤنڈ میں بھی کھیل سکے۔“ہرشا بھوگلے کی جانب سے نیک خواہشات اور پاکستان کے حق میں بیان سامنے آنے پر بھارتیوں نے مخالفت برائے مخالفت کا سلسلہ شروع کر دیا لیکن پاکستانیوں کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔