خوشی کی خبر: سابق آرمی چیف راحیل شریف کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں، ہر طرف جشن کا سما ں ، مبارک باد دینے والوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے عمر راحیل کی دعوت ولیمہ 8اپریل کو لاہور میں ہو گی، جس میں شرکت کیلئے دعوت نامے اہم حکومتی شخصیات ، مسلح افواج کے سربراہان، ریٹائرڈ فوجی افسران اور بعض سیاسی رہنماﺅں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔دعوت ولیمہ 8 اپریلکو لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہو گی۔

جس میں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ فوج کے سینئر افسران اورریٹائرڈ فوجی افسران کے علاوہ سیاسی رہنماﺅں اور قریبی دوستوں کو شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے ریاض میں اسلامی اتحاد افواج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کہ مسلم ممالک کا اتحاد انسداد دہشت گردی کیلئے ہے کسی ملک یا فرقے کیخلاف نہیں۔ سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی، کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک انفرادی طور پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، تاہم ان کو منظم کوششوں اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ مسلم اتحاد ان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔ آئی ایم سی ٹی سی کا نقطہ نظر 4 اہم امور پر مشتمل ہے جن میں نظریہ، رابطہ اور انسداد دہشت گردی فوج اور اس کا مالی تعاون کرنا شامل ہےتاکہ تمام قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑا جاسکے اور امن کو بحال کرنے کی عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔ وا ضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کے لیے اسلامی فوج کے اتحاد کے اجلاس میں دفاعی کونسل کی جانب سے ‘دہشت گردی کے خلاف اتحاد کے موضوع پر بات کی جائے گی۔ اجلاس میں 41 رکن ملکوں کے وزرائے دفاع بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس کا آغاز ہو گیا۔