سیالکوٹ میں صحافی کے قتل کے بعد اسلام آباد سے بھی تشویشناک خبر آگئی معروف صحافی سلیم صافی کے گھر پر حملہ، حملہ آوروں وار کر گئے

اسلام آباد:نجی ٹی وی کے پروگرام جیو نیوزجرگہ‘کے میزبان اور معروف صحافی سلیم صافی کے گھر پر حملہ، موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گارڈ کو زخمی کر دیا، گھر میں داخل ہونے کی کوشش، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی ویکےپروگرام جیو نیوز’جرگہ‘کے میزبان اور معروف صحافی سلیم صافی کے گھر پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کے حملے میں ان کا گارڈ زخمی ہو گیا ہے۔

حملہ آوروں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر گارڈ نے مزاحمت کی جس پر حملہ آوروں نے گارڈ کے سر پر اینٹ اور پائوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ اسلام آباد میں پیش آئے اس واقعہ پر شالیمار تھانے میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جلد ملزم قانون کے شکنجےمیں ہونگے۔