۔۔۔۔ ایم کیو ایم پاکستان کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا ، ایک یا دو نہیں بلکہ کتنے رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ ڈالا ۔۔؟ صبح صبح دنگ کر ڈالنے والی خبرآ گئی

کراچی (ویب ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی، رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی کے پی ایس پی سے معاملات طے پا گئے وہ آج پریس کانفرنس میں پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان۔کے ایک اور رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں،

مزمل قریشی 2013 میں این اے 253 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہیں۔وہ آج پاک پریس کانفرنس میں پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان اور ایک سابق وفاقی وزیر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے شہاب الدین سیہڑ، مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے احمد شاہ کھگا اور آزاد رکن احسن فتیانہ شامل ہیں۔تحریک انصاف میں شامل میں ہونے والے ارکان پنجاب اسمبلی کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف قوم کی امیدوں کا محور و مرکز بن چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں پنجاب کی واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر احمد انور عالم نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جب کہ ایک خاندان کے ہاتھوں میں مرتکز وسائل چھڑوا کر عوام میں تقسیم کرنے کا وقت ہے اور قومی خزانے کو لوٹنے والوں سے جواب طلبی ناگزیر ہے۔