pakistan tariq insaf

الیکشن 2018 : تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے نئے نئے شامل ہونیوالے سیاستدانوں میں سے کس کس کو قومی اسمبلی کی نشتسوں پر اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ کر لیا ؟ فہرست نے بڑے بڑوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

لاہور پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے ملک بھر میں قومی اسمبلی کی نشتسوں پر اپنے امیدوار وں کے نام فائنل کر لیے صرف چند حلقوں میں امیدواروں کے ناموں پر ابھی تک مشاورت جاری ہے ۔ البتہ کارکنوں کی بڑی تعداد اس بات کی منتظر تھی کہ تحریک انصاف میںگزشتہ ایک سال کے دوران شمولیت اختیار کرنے والے

نامور سیاستدانوں اور فصلی بٹیرے کہلانے والوں میں سے کس کس کو قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ ملتے ہیں ۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے کئی ہفتوں کی مشاورت اور امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد جن امیدواروں کے نام فائنل کیے ہیں ان میں کئی نئے نام شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے ڈاکٹر بابر اعوان کا نام اپنے امیدوار کے طور پر فائنل کر لیا ہے جنہوں نے حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 114 جھنگ سے صاحبزادہ محبوب سلطان کو بھی تحریک انصاف نے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 106 فیصل آباد سے ڈاکٹر نثار جٹ کا نام بھی تحریک انصاف کے فیصلہ سازوں نے اپنے امیدواروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے اور انہیں بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔ این اے 86 منڈی بہاؤالدین سے نذر احمد گوندل کو بھی تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کے طور پر فائنل کر لیا ہے ۔گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 سے امتیاز صفدر وڑائچ کو بھی تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کے طور پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انکا نام بھی فہرست میں شامل ہے ۔

دبنگ خاتون سیاستدان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان جنہوں نے چند ہفتے قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی کو سیالکوٹ کے حلقہ این اے 76 سے تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کے طور پر چن لیا ہے اورانکا نام پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حتمی فہرست میں شامل ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور سے تحریک انصاف نے سردار علی رضا دریشک کا نام فائنل کیا ہے جبکہ راجن پور کے حلقہ این اے 194 سے سردار نصر اللہ دریشک کا نام بھی تحریک انصاف کے ان امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ این اے 181 مظفر گڑھ سے ملک غلام مصطفیٰ کھر (سابق گورنر پنجاب ) کو بھی تحریک انصاف نے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 160 لودھراں سے اختر خان کانجو کو بھی تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کی فہرست میں شامل رکھا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے فیصلہ سازوں نے ٹکٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کئی میٹنگز اور طویل مشاورت کے بعد فائنل کیے ہیں ۔: یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے فیصلہ سازوں نے ٹکٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کئی میٹنگز اور طویل مشاورت کے بعد فائنل کیے ہیں ۔:-