سلمان خان کو جودھ پور جیل کی جس بیرک میں رکھا گیاہے وہاں پہلے ہی کونسی بھارتی معروف ترین شخصیت قید ہے ؟ جان کر سلمان خان کو اپنی عزت بچانے کی فکر پڑ جائے گی

ممبئی:بھارتی عدالت میں 1998 میں کالے ہرن کا شکار کرنے کے کیس میں سلمان خان کو سزا سنا دی ہے جس کےبعد سلمان خان کو جودھ پورکی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیاہے جہاں انہیں ’بیرک نمبر 2‘ میں رکھا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان اس وقت پوری دنیا کے میڈیا میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں تاہم ان کے وکلاءنے اوپر والی عدالت میں اپیل دائر کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے

تاہم اس وقت بھارتی میڈیا میں دلچسپ گفتگو اس بات پر جاری ہے کہ جیل میں اس وقت اداکار کے ہمسائے کون ہیں ۔ سلمان خان کو بیرک نمبر دو میں رکھا گیاہے جہاں پر بھارت کے معروف ’اسرام باپو‘ بھی قید ہیں جن پر نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے جبکہ ان کے دوسرے ہمسائے درندہ صفت ’شمبو لال ریگرڑ‘ ہیں جس نے ایک مسلمان کو زندہ جلا دیا تھا ۔اسرام باپو پر3 اگست 2013 کو اپنے آشرم میں ایک 16 سالہ نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے اور وہ بھی اسی بیرک میں قید ہیں جہاں اب سلمان خان کو رکھا گیاہے ۔