جمائما خان کی عمران خان کی مبینہ بیٹی کے ساتھ ایسی رنگین تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈ یا پر طوفان آگیا

لندن :تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے رنگین لباس میں اپنے بیٹوں سلمان ،قاسم اور مبینہ سوتیلی بیٹی ٹیرن وائٹ کے ساتھ تصویر سوشل میڈ یا پر شیئر کردی جسے لوگوں نے خوب سراہا ۔ تفصیل کے مطابق ان دنوں جمائما خان چھٹیا ں منا رہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ اپنے دونوں بیٹوں قاسم ،سلمان اور مبینہ سوتیلی بیٹی ٹیرن وائٹ کے ساتھ سیرکر رہی ہیں ۔

اس موقع پر جمائما خان اور بچوں نے رنگین لباس پہن کر ایک ساتھ تصویر بنوائی ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمائما خان اپنی مبینہ سوتیلی بیٹی اور بیٹوں کے ساتھ خوش نظر آرہی ہیں جبکہ بچے بھی ان چھٹیوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔اس سے قبل گزشتہ روز جمائما خان نے بکنی پہنے ہوئے تصویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح جنگل میں تنہا درخت کے گرنے کی آواز کوئی نہیں سن سکتا کیا چھٹیاں بغیر تصاویر پوسٹ کیے ہوئے منائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا تھا کہ دو سال سے وہ چھٹیاں منانے نہیں گئیں ،وہ سب کی توجہ اس طرف دلانا چاہتی ہیں کے ہر ایک کو چھٹیوں کو بھر پور انداز سے منانا چاہیے۔ انہوں نے ایک مگرمچھ کے ساتھ سیلفی لینے کا بھی ارداہ بنا یا ہوا ہے۔اس سیلفی سے وہ اپنی غیر معمولی خوشی کے لمحات سے بھر پور چھٹیوں کے سلسلے کا اختتام کریں گی۔

Mis queridos ❤️

A post shared by Jemima Khan (@khanjemima) on

🦓

A post shared by Jemima Khan (@khanjemima) on