’ہمارے پاس ہر طرح کے مردوں کے لئے لڑکیاں دستیاب ہیں‘ نئی شروع ہونے والی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا تو پھر فوری کیا انتہائی شرمناک کام ہوگیا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا ایسا بھی ممکن ہے

ممبئی:بھارت میں جسم فروشی اورجنسی سمگلنگ کا دھندہ کتنا عام ہو گیا ہے اس کا اندازہ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویب سائٹ کی ناقابل یقین مقبولیت سے کیا جاتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا کہ ہر شخص کے ذوق اور مالی حیثیت کے مطابق لڑکیاں دستیاب ہیں اور ایک ہی دن میں اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 1000 تک پہنچ گئی۔

اس ویب سائٹ کا نام Staylaid.com ہے اور اسے ایک اور مقبول ویب سائٹ ’سٹے انکل‘ Stayuncle کی انتظامیہ نے ایک سماجی تجربے کے طور پر بنایا تھا۔ ویب سائٹ سٹے انکل کے بانی سنچیت سیٹھی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا ’’ہمیں ہر ماہ تین ہزار سے زائد کالز موصول ہوتی ہیں جن میں لڑکی اور کمرے کی بکنگ کی فرمائش کی جاتی ہے۔ ہم یہ دکھانا چاہتے تھے کہ جنسی سمگلنگ کا مسئلہ کس قدر شدید ہو چکا ہے، کس طرح لڑکیوں کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے کو سامنے لانے کا اس جعلی ویب سائٹ سے بہتر کوئی طریقہ نہیں تھا۔ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کس طرح لوگ کھلم کھلا لڑکیاں خریدنے اور کرائے پر حاصل کرنے کے لئے متحرک ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ بھارتی حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 2016ء میں جنسی سمگلنگ کے 8ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔ یہ تعداد 2015ء کی نسبت 20 فیصد زائد تھی، جبکہ ایسے کیسز کی بہت بڑی تعداد رپورٹ ہی نہیں ہوتی۔