lahore high court

میٹرک کے بعد اب کتنے سال کےاندر اندر ایف اے کا امتحان دیا جاسکے گا؟ اہم ترین نوعیت کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

لاہور ہا ئیکورٹ نے پنجاب حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی کا جنازہ نکال دیا، میٹرک پاس کرنے کے 5سال بعد ایف اے میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی پالیسی کالعدم قرار دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق لاہور ہا ئی کورٹ نے طالبہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے میٹرک کرنے کے 5سال بعد انٹر میں داخلہ نہ دینے کی پالیسی کو کالعدم قرار دے دیا،

طالبہ نے 2009 میں میترک پاس کیا تھا اور آئندہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کی خو اہش مند تھی جسے انٹر بور ڈ کی امتیازی پالیسی کا سامنا تھا جس پر طالبہ نے وکیل کے ذریعہ لاہور ہا ئی کورٹ سے رجوع کیا، طالبہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پنجاب حکومت کی تعلیمی پالیسی ناقص ہے جس نے مزید تعلیم کے حصول کی خواہش میں رکاوٹ کھڑی کر رکھی ہے ، واضح رہے کہ پنجاب میں میٹرک کے5سال بعد ایف اے میں داخلے پر پابندی عائد کی رکھی تھی،