facebook

فیس بک کی ایسی حرکت کہ انٹرنیٹ پر لاکھوں کنوارے لڑکے لڑکیاں غصے سے آگ بگولا ہوگئے

نیویارک اپنے انتہائی نجی ڈیٹا کی نگرانی پر صارفین پہلے ہی فیس بک پر تپے بیٹھے تھے۔ اس پر گزشتہ روز اس کی طرف سے ایک اور ایسی حرکت کر دی گئی کہ لاکھوں صارفین فیس بک کی انتظامیہ پر برس پڑے۔ میل آن لائن کے مطابق فیس نے گزشتہ روز اپنی ایپلی کیشن کا نیا ورژن جاری کیا

جس کے ’ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس‘ (API)میں کچھ ایسی تبدیلیاں کی گئی تھیں کہ اس کی وجہ سے معروف ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ (Tinder)کریش ہو گئی۔اس واقعے میں کئی گھنٹے تک صارفین ٹنڈر ایپلی کیشن تک رسائی ہی حاصل نہ کر سکے اور جب وہ سائن ان ہوئے تواکثر کے پیغامات اور دیگرمواد ڈیلیٹ ہو چکا تھا۔فیس بک کی اس غلطی پر ٹنڈر کے صارفین شدید مشتعل ہو گئے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آ کر مارک زکربرگ کو سخت کڑوی کسیلی سنانی شروع کر دیں۔ ایک خاتون نے لکھا کہ ”فیس بک نے ٹنڈر کو کریش کر دیا۔ یہ نسل شاید مارک زکربرگ کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔“ ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”میرے تمام پیغامات ڈیلیٹ ہو گئے ہیں، فیس بک کو کوئی پروا نہیں خواہ کسی کی اپنے کتنے ہی پیارے شخص سے ہونے والی گفتگو ختم ہو جائے۔“ایک شخص نے لکھا کہ ”میرا ٹنڈر اکاﺅنٹ کئی گھنٹے سے نہیں چل رہا، فیس بک کی وجہ سے مجھ سے کروڑوں ٹنڈرصارفین ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔واضح رہیں کہ فیس بک کو پرائیویسی اسکینڈل کی وجہ سے یہ تمام ردوبدل کرنے پڑ رہے ہیں۔جس وجہ سے ان ایپس پر یہ اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں۔