اجنبی مرد کی بس میں سفر کے دوران سکول کی لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، لیکن پھر بس ڈرائیور نے وہ کام کردیا جو آج تک کسی ڈرائیور نے نہ کیا ہوگا، جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

بیجنگ :جنسی مجرموں کی بے باکی کی ایک وجہ معاشرتی بے حسی بھی ہے، لیکن اگر ہم سے ہر ایک اس چینی بس ڈرائیور جیسی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے تو پھر کوئی جنسی مجرم بچ کر نہیں نکل سکتا۔ جنوبی چین کے شہر یبین میں یہ ڈرائیور معمول کے مطابق ڈرائیونگ کر رہا تھا کہ اچانک بس کے پچھلے حصے سے شور سنائی دیا۔

پتا چلا کہ ایک بے حیا شخص نے ایک طالبہ کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تھی اور کچھ مسافروں نے اسے دبوچ لیا تھا۔ اب بس میں ہنگامے کی سی کیفیت تھی کہ آگے کیا کیا جائے مگر اسی دوران ڈرائیور فیصلہ کر چکا تھا کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ اس نے بس کا رخ قریبی تھانے کی جانب موڑا اور ملزم کو لے کر خود پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ بس تھانے کے سامنے روک کر ڈرائیور اور چند مسافر اندر گئے اور ناصرف اس غنڈے کوپولیس کے حوالے کیا بلکہ اس کے خلاف گواہی بھی ریکارڈ کروائی۔ بعد ازاں عدالت نے مختصر سماعت کے بعد اوباش شخص کو مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزا سنا دی۔