یہ تو کچھ بھی نہیں ۔۔42سالہ ششمیتا سین کی ایسی تصاویر سامنے آگئی کہ دیکھنے والوں کے ہوش اُڑ گئے

نئی دہلی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کی 42 ویں سالگرہ آئی تو انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کیلئے ورزش شروع کرنے کا ارادہ کیا اور تب سے ہی وہ دل و جان سے ایسا کر بھی رہی ہیں۔اپنی اس محنت کے نتیجے میں ملنے والی کامیابی انہوں نے مداحوں کیساتھ شیئر کرنے کافیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ

نوجوان کو بھی شرم آ جائے گی جبکہ سوشل میڈیا پر تو دھوم ہی مچ گئی ہے۔ انہوں نے اپنی شرٹ اٹھا کر ”پیکس“ دکھاتے ہوئے تصویر شیئر کر دی اور لکھا ”سست روی سے مگر یقینا!!! زندگی کا 42 واں سال شروع ہوتے ہی میں نے ویسا جسم حاصل کرنے کیلئے دوبارہ ورزش شروع کر دی ہے جیسا میں چاہتی ہوں ۔۔۔ کچھ لوگوں کو کہنے دہ کہ ایسا ممکن نہیں۔۔۔ میں اسے بالکل سادہ رکھوں گی یعنی بس کر دکھاﺅ!!! میرا جسم۔۔۔ میری مرضی!!! میں ہر سال ہر لائن کا جشن مناتی ہوں، خواہ وہ میرے جسم پر ہو یا میرے چہرے پر!!! میں نے انہیں حاصل کیا ہے“

معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ اس کے بعد انہوں نے جو تصویر شیئر کی اس میں وہ شرٹ کے بغیر ہی نظر آئیں اور سوشل میڈیا صارفین انہیں اتنا ’فٹ‘ دیکھ کر واقعی شرما گئے۔ سشمیتا سین نے لکھا ”اپنے جسم پر شرمندہ ہیں؟؟؟ اچھا نظر آنا ایک چیز ہے۔۔۔ اچھا محسوس کرنا سب کچھ ہے!!! اچھا محسوس کریں اور ہاں جب ایسا ہو تو ایک سیلفی ضرور لیں!!! “

بالی ووڈ اداکارہ نے اس کے بعد اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ ”پش اپس“ لگاتی نظر آئیں جبکہ اس عمر میں بھی ان کی فٹنس دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

سشمیتا سین نے اس کے بعد بھی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جنہیں دیکھ کر صرف اور صرف ایک ہی سبق ملتا ہے کہ صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ورزش انتہائی ضروری ہے اور اس کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں۔ مضبوط ارادہ ہو تو انسان کسی بھی عمر میں کچھ بھی کر سکتا ہے اور سشمیتا سین کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز اس کا عملی نمونہ ہیں۔