افواہیں سچ نکلیں ۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علم بغاوت بلند کرتے ہوئے پارٹی سے مستعفی، پی ٹی آئی ہل کر رہ گئی

کوئٹہ : بلوچستان سے تحریک انصاف کے رہنماء عظیم کاکڑ مستعفی ہوگئے ہیں، عظیم کاکڑ پارٹی قیادت کے فیصلوں پرتحفظات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔ایک رلا دینے والی تحریرمیڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کو بلوچستان میں پارٹی رہنماء عظیم کاکڑ نے شدید جھٹکا لگا دیا ہے۔عظیم کاکڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

عظیم کاکڑ پی ٹی آئی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر پبلک ریلیشنز تھے۔عظیم کاکڑ نے پارٹی قیادت سے تحفظات رکھتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جاگیرداروں کی نمائندہ جماعت بن کررہ گئی ہے۔بلوچستان میں ایک بندے کومسلط کیا گیا ہے اور پارٹی کے اندرنظم وضبط نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے ینگ لیڈر شپ کو آگے لانے کا نعرہ بلدن کیا تھا اور لیکن پی ٹی آئی میں اب سارے سرمایہ دار گھس بیٹھے ہیں اس لیے میں اس پارٹی سے مستعفی ہورہا ہوں۔