سلمان خان نے تو رات جیل میں گزاری لیکن ان کے گھر ”گلیکسی اپارٹمنٹ“ میں کیا ہوتا رہا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

نئی دہلی:جودھ پور عدالت نے کالے ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد انہیں جودھ پور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ایک جانب سلمان خان نے جہاں جیل میں اپنی پہلی رات گزاری تو دوسری جانب ممبئی میں واقعہ ”گلیکسی اپارٹمنٹ“ میں ان کے دوستوں اور چاہنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

فلم میکر ساجد نادیادوالا نے اپنی فلم ”باغی 2“ کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے پارٹی بھی منسوخ کر دی اور جودھ پور کیلئے روانہ ہو گئے۔ سلمان خان کی بہنیں ارپیتا اور الویرا عدالت میں ان کیساتھ تھیں۔ شتروگھن سنہا، جو سلمان خان کی فیملی کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں، وہ بھی گلیکسی اپارٹمنٹ پہنچے جبکہ اداکارہ سنیہا اولال بھی آئیں۔سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائکہ اروڑا خان بھی گلیکسی اپارٹمنٹ پہنچیں بلکہ بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا خان اور امریتا اروڑا خان سب سے پہلے وہاں پہنچی تھیں۔ اداکارہ ڈیزی شاہ اور والوشا ڈی سوزا بھی گلیکسی اپارٹمنٹ دیکھے گئے۔