pmln

ایک اور تحریک: 17 اپریل کو مسلم لیگ (ن) کیا کرنے والی ہے؟ خبر آ گئی

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف،محمود اچکزئی اور میرحاصل بزنجو مشترکہ طور پر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘سیمینار کی میزبانی کریں گے ، دعوت نامے میں تینوں رہنماؤں کے نام بطور میزبان شامل کئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)، میپ اور نیشنل پارٹی نے مشترکہ طور پر ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے

، اس سلسلے میں پہلا سیمینار 17 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کے کنوینرسینیٹر مشاہد حسین سید ہیں، سیمینار کے لئے دعوت نامے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہےکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا۔شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا ہے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے، تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے،کھوکھلے دعوؤں سے نہیں، تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹ اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔وزیراعلیٰ پن جاب کا کہنا تھاکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔