بھارت نے بیک وقت پاکستان اور چین کی سرحدوں پر کیا کارروائی شروع کر دی؟3 ممالک کی افواج کو الرٹ کر دینے والی خبر آگئی

نئی دہلی:بھارتی ایئر فورس نے پاکستان اور چائنہ کی سرحد پر بڑی جنگی مشقوں کا اعلان کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کاگن شکتی کے نام سے جنگی مشقیں 10اپریل سے 23اپریل تک جاری رہیں گی، مشقوں میں گیارہ لڑاکا ہیلی کاپٹرز اور دیگر طیاروں سمیت فضائیہ کے جوان اور افسران حصہ لیں گے،

بھارتی فضائیہ حکام نے پندرہ سو جوانوں اور تین سو افسران کو سرحدوں پر پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔بھارت کے میڈیا کے مطابق آرمی چیف کے حکم پر جنگی سازو سامان 48 گھنٹے میں سرحدوں پر منتقل کرے گی جبکہ پروٹوکول کے مطابق پاکستان کو بھی جنگی مشقوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب خبر کے مطابق امریکہ کیلئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی اور پاکستانی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے پاکستا ن ، امریکہ سے سکیورٹی امداد کی بحالی کیلئے بات کر رہا ہے اور نہ کرے گا۔کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف اعزاز چوہدری کی جانب سے کی جانیوالی پریس بریفنگ کا رخ امریکہ ، پاکستان تعلقات اور افغان مسئلے کی جانب رہا۔ان کا کہنا تھا ہماری جانب سے امریکی انتظامیہ سے اس مسئلے پر بات نہیں کی گئی، پاکستان کو امداد نہیں چاہیے بلکہ عزت، وقار، احترام اور جو پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کیا ہے اس کا اعتراف چاہیے۔ پاکستان نے اس معاملے پر اپنی واضح پوزیشن لی ہے اور اب امریکی حکومت کو فیصلہ کرنا ہے، جبکہ ہم اپنے وسائل سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔اعزاز چوہدری کامزید کہنا تھا پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے پر امریکی حکام سے کوئی بات نہیں کی، ہم افغانستان کی صورتحال بہتر کرنے کی بات کر رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کا ایک ہی مقصد ہے افغانستان کو مستحکم بنایا جا سکے،پاکستان، افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے امن معاہدے میں مثبت سوچ کیساتھ ملوث ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے امن کیلئے یہی صحیح راستہ ہے۔