مسلم لیگ (ق) کے ایم پی اے چودھری ظہیر الدین کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کا ڈراپ سین۔۔۔ اصل کہانی کیا نکلی؟ جان کر عمران خان موصوف کو پی ٹی آئی سے بھی نکال باہر کریں گے

لاہو:مسلم لیگ (ق) کے ایم پی اے چودھری ظہیر الدین کی تحریک انصاف میں شمولیت کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہیر الدین کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی عہدے سے برطرف کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کےصدر و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہیرالدین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جنرل سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے فوری طور پر برطرف دیا ہے۔

اس ضمن میں صوبائی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کل مسلم لیگ ق کے چودھری ظہر الدین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا تھا۔ چودھری ظہیر الدین ق لیگ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے اور مسلم لیگ میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ انہوں ںے اپنا استعفیٰ بھی جماعت کے دفتر میں ارسال کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چودھری برادران کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اب میں باعزت طریقے سے اپنی سیاسی راہیں جدا کر رہا ہوں، چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کو مضبوط کرنے کیلئے عمران خان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری ظہیر الدین کی کل ساڑھے تین بجے بنی گالہ