مریم نواز ہاتھ دھو کر چودھری نثار کے پیچھے پڑ گئی، سابق وزیر داخلہ کو الیکشن میں چاروں شانے چت کرنے کے لیے نامور پی ٹی آئی رہنما کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

لاہو:مسلم لیگ ن کے ناراض رہنمااور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے پارٹی سے اختلافات کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی سر گرم ہو گئیں ہیں اور انہوں نے چوہدری نثار کے مخالفین سے رابطے کر کے انہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے چوہدری نثار کو ہرانے والے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مریم نواز نے غلام سرور کو پارٹی میں شامل ہونے کے لیے ان سے دو مرتبہ رابطہ کیا ہے۔ تاہم غلام سرور نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔جبکہ غلام سرور کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ غلام سرور کسی بھی صورت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے ۔مریم نواز کی جانب سے چوہدری نثار کے دوسرے حلقے سے سابق وزیر قانون بشارت راجہ کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔لیکن شارت راجہ نے بھی ابھی تک مریم نواز کی آفر سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔