سام سنگ،،ایپل کی چھٹی کروانے کو تیار…گلیکسی ایس نائن میں کیا نئی چیزیں..،قیمت کیا..سب سامنے آگیا

سام سنگ رواں ماہ 25 تاریخ کو اپنا نیا گلیکسی ایس نائن متعارف کروانے جارہی ہے جس کو گلیکسی کا سب سے مہنگا فون ثابت ہوگا جس کی قیمت 1000 ڈالر ہوگی جو کہ پاکستانی (ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہوگی) گزشتہ سال سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ کے ڈیزائن کی بہت سراہا گیا تھا لیکن اُس کیمرہ پر کچھ تنقیدے کی گئی تھی لیکن اس بار سام سنگ نے ایس نائن کے لیے ڈیزائن تو خاصا نہیں بدلا لیکن کیمرہ میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے اور گلیکسی سیریز کا پہلا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ
دیا ہے اور کیمرہ کی کوالٹی کو بھی بہت بہتر بنایا ہے۔

جیسا کہ آپ لیک ہونے والی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ سام سنگ نے بھی اس دفعہ ایپل کو فالو کرتے ہوئے دو طرح کے ماڈل پیش کیے ہے گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس ایک ماڈل میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کیا گیا ہے جب کہ دوسرے ماڈل میں سنگل کیمرہ ہی دیا گیا ہے اور فنگر پرنٹ سنسر کی جگہ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔
مزید معلومات تو تاحال نہیں مل سکی لیکن یہ ضرور پتا چلا ہے کہ سام سنگ نے اس دفعہ زیادہ توجہ کیمروں پر دی ہے۔