Ch nisar

تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اور چودھری نثار کے درمیان رابطے اس وقت کس مرحلے میں ہیں؟ بڑے کام کی خبر آگئی

راولپنڈی:ذرائع کے مطابق رواں ماہ چودھری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے ۔عمران خان کی جلد سابق وزیر داخلہ کیساتھ ان کے گھر میں ملاقات کا امکان ہے ، ملاقات کے بعد وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائینگے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کیچودھری نثار سے دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب خبر کے مطابق ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے امکانات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے رہنماؤں کے بیک ڈور رابطے جاری ہیں، پی ٹی آئی نے چوہدری نثار سے رابطوں کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان عنقریب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں، توقع ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد چوہدری نثار کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے، چوہدری نثارکی اسی مہینے پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اب تک دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری نثار کی شمولیت سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں.اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی میں بڑا جلسہ رکھ کر انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہنے پربھی غور کیا جارہا ہےاس کے علاوہ چوہدری نثار کے ساتھ ان کے ہم خیال دیگر لیگی ارکان کو بھی پارٹی میں لائے جانے کیلئے غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے چوہدری نثار سے رابطوں کی تردید کردی ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے جانےکا ارادہ ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور اب تک تحریک انصاف کے رہنماؤں کی چوہدری نثار سے ایک سے زائد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جلد چوہدری نثار کے گھر جا کر ان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے بعد چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔