میں کامیاب اداکار کے گھر پیدا ہوئی مگر ۔۔۔۔ سونم کپور کے ایک بیان نے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا

ممبئی :سونم کپور کا شمار ابھی تک ٹاپ ہیرونز میں نہیں ہوتا اور اب بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں نے کیریئر میں جتنی کامیابی دیکھی اتنی ہی ناکامی دیکھی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہم صرف کامیاب اداکاروں کے گھر پیدا ہوئے ہیں لیکن اس کےبعد سے آگے ہمیں ہمیشہ بیحد محنت کرنی پڑی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ساتھی اداکار دھنوش نے فلم رانجھنا کی شوٹنگ کے دوران سونم کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اور باتوں پر فوکس کرنے کے بجائے بیحد محنت کریں اور کیریئر میں ان کا یہ مشورہ کام بھی آیا۔انیل کپور کی بیٹی ہونے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ہاں سٹارز کے بچے ہونے کے اور فلمی خاندان میں پیدا ہونے کے فائدے تو بہت ہیں لیکن آخر میں اگر آپ ٹیلنٹڈ نہیں تو کہیں آگے نہیں جاپائیں گے۔