یوسف رضا گیلانی بھی چھپے رستم نکلے، تحریک انصاف کی ایسی وکٹ گرا دی کہ بڑے بڑے دنگ رہ گئے

قادرپورراں: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت آخری ہچکولے کھارہی ہے، میاں نواز شریف کو عدلیہ کا فیصلے خندہ پیشانی سے تسلیم کر نا چاہیے۔ موضع نائی والا 17 کسی کے مہر غلام شبیر کھیڑا اور دیگر کی تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میںشامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں عدلیہ کے فیصلے پرمیاں صاحبان ہنستے تھے، آج اپنی باری آئی تو مجھے کیوں نکالا کا رونا رو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں ہے، فصلی بیٹروں کی جماعت ہے، عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔ تقریب میں غضنفر کھیڑا، اللہ دتہ نمبر دار، ملک سجادراں ، چودھری محمد اسلم و دیگر افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس سےقبل سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم کے چئیرمین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ن لیگ کی حکومت نے تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکے دعوے کیے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان امام بارگاہ ابو الفضل میں ولادت حضرت علیؓ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر کام آئین کےمطابق ہو تو بہتر ہوتا ہے مجھے نظر نہیں آرہا کہ الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے صوبے سے چئیرمین سینٹ کا انتخاب کیا تا کہ وہاں خطے کی محرومی دور ہو سکے آنے والے انتخابات میں عوام پر ہے کہ وہ کس پارٹی کا چناؤ کرے آنے والے الیکشن عوام ن لیگ کے مستقبل کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے۔

بعد ازاں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کرپشن کرنے میں مصروف ہیں آج ملک کے حکمران آقا بنے بیٹھے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ استحصالی نظام کو ختم کیا جانا چاہیئے حکمران اداروں پر حملہ آور ہیں ملکی ادارے خسارے میں جبکہ حکمرانوں کے کاروبار دن دوگنی رات چگنی ترقی کر رہے ہیں المیہ یہ ہے کہ ہمارے حکمران وطن کو لوٹ کر اربوں پتی بن جاتے ہیں۔