بڑی خبر آگئی ۔۔عمران خان کے دوست چودھری نثار نے اہم فیصلہ کر لیا

چوہدری نثار اور عمران خان کے رابطے کی خبریں۔۔۔ حقیقت کیا ہے؟ تازہ ترین خبر آ گئی

اسلام آباد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے آج تک شہباز شریف سے بڑا ڈرامہ نہیں دیکھا، پنجاب حکومت کی ترقی صرف اشتہاروں تک ہے ،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ،شریف خاندان20سال اقتدارمیں رہا، یہ ایک ہسپتال ایسا نہیں بناسکے جس میں علاج کراسکیں،

سرکاری ہسپتال اورسکولوں کاحال سب کے سامنے ہے ،ان کے بچے تعلیم حاصل کرنے بیرون ملک گئے ،یہ پاکستان میں اچھے تعلیمی ادارے کیوں نہیں بناسکے ؟،نوازشریف کے ایک بیٹے کا لندن میں600کروڑ روپے کا گھر ہے ،کبھی نیوٹرل امپائرکے ساتھ میچ نہیں کھیلا، شریف خاندان کاپہلی بارنیوٹرل امپائرسے سامناہواہے ،ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری کوکبھی سنجیدہ نہیں لیا،بلاول بھٹو نے آج تک کوئی کام کیاہے ؟ بلاول نے پاکستان کی زمین پرچل کرنہیں دیکھا، جب تک حقیقی جمہوریت نہیں آئے گی معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے ، سنا ہے چوہدری نثار ن لیگ چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں،چوہدری نثارسے میری کوئی بات نہیں ہوئی،چوہدری نثارکے پلان کامجھے علم نہیں، ادارے ٹھیک کام کررہے ہوں توکوئی کرپشن نہیں کرسکتا،کرپشن کرنے کے لئے ہی اداروں کو تباہ کیا جاتاہے ، ملک کوٹھیک کرنے کے لئے پہلے اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا،پارٹی کسی کے آنے جانے سے نہیں، نظریے سے بنتی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو اسد عمر وزیر خزانہ ہوں گے ،سب سے اچھی بجلی پانی کے ذریعے بنتی ہے ،ساڑھے 300مائیکروہائیڈروپراجیکٹ تیارہوجائیں گے ،اورنج ٹرین اورایل این جی دونوں ہی منصوبے مشکوک ہیں،صرف4کمپنیوں کوتمام ٹھیکے دئیے گئے ، پہلی بارہم الیکشن میں مکمل تیاری کے ساتھ جائیں گے ،ٹکٹ انہیں دیں گے جنہیں الیکشن میں حصہ لیناآتاہو، ہم جانتے ہیں انہوں نے کس طرح الیکشن جیتے ۔