باپ سے جان چھوٹی تو بیٹی سر ہوگئی۔۔۔۔ شہباز شریف کے دماغ میں کیا خوفناک منصوبہ پرورش پارہاہے؟ چوہدری نثار تہمینہ درانی کے گھر کے چکر کیوں لگاتے رہے؟ گھر کے بھیدی نے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا

لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زبیر محمود کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا وزیرا عظم بننے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ شہباز شریف نہیں چاہتے تھے کہ مریم نواز لیڈر بنے۔ چودھری نثار علی خان اور تہمینہ درانی نے شہباز شریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا

لیکن شہباز شریف نے کہا کہ میں پس پردہ رہ کر راستہ بناؤں گا۔زبیر محمود نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف کو جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل ہی سوالنامہ مل گیا تھا ، چودھری نثار اور شہباز شریف کی اکثر ملاقاتیں ہوتی تھیں، ان کی دو درجن سے زائد ملاقاتیں تہمینہ درانی کے گھر پر ہوئیں اور میڈم تہمینہ ملاقاتوں کا احوال مجھ سے شئیر کرتی تھیں، میڈم نے مجھ سے کہاتھا کہ یہ تمام میسجز اور باتیں محفوظ کر لو ، 10 سال بعد کتاب لکھنا ۔میں نے تھوڑی جلدی کی ، 4 ماہ میں کتاب شائع ہو جائے گی۔ جو جانا اور دیکھا سب کچھ کتاب میں لکھ دیا ہے۔ تہمینہ درانی سے ہوئی بات چیت ، ان کے ٹیکسٹ میسجز اور ان کے فون کالز کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ چودھری نثار علی خان کی پارٹی سے مخالفت طے شدہ ہے۔ چودھری نثار علی خان شہباز شریف کی ہدایت پر چل رہے ہیں۔