عرفان خان

عرفان خان کی دماغ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں ۔۔۔۔۔ اداکار کی بیوی نے اچانک ایسی بات کہہ دی کہ کروڑوں مداحوں کی آنکھیں نم ہو گئیں

ممبئی : نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی بیوی ستاپا سکدار اپنے شوہر کی بیماری اور برین کینسر کے حوالے سے گردش کرنیوالی افواہوں پر پھٹ پڑیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نے چند روز قبل ٹویٹر پر اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے

وہ اپنی زندگی میں بے یقینی سی محسوس کررہے ہیں اور انہیں ایک خطرناک بیماری نے گھیر لیا تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا تھا کہ انہیں کون سی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔ستاپا سکدار نے فیس بک پر اپنی شوہر کی بیماری سے متعلق گردش کرنے والی افواہو ں پر خاموشی توڑدی ہے۔ستاپا نے اپنی فیس بک پوسٹ میں سب سے پہلے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عرفان خان کی بیماری کی خبر سن کر فکرمندی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا بعد ازاں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے شوہر کی بیماری سے متعلق غلط خبریں پھیلانی بند کی جائیں ہمیں۔ اپنا وقت اور قیمتی توانائی اس بات پر ضائع نہیں کرنی چاہئے کہ آخر عرفان خان کو ہواکیاہے۔میرا سب سے اچھا دوست اور میری زندگی کا ساتھی اس وقت اپنی زندگی میں آنے والی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے لڑرہا ہے، میں ان تمام لوگوں سے معذرت کرنا چاہتی ہوں جن کے پیغامات اور فون کالز کے جواب نہیں دے سکی۔ لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ دنیا بھر سے موصول ہونے والی دعاں، چاہتوں اور نیک تمناں کے باعث آپ کی شکرگزار ہوں۔میری آپ سب سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے

زندگی کی خوبصورتی پر توجہ مرکوزرکھیں اور ایک فاتح کی طرح زندگی کے رقص کا مزہ لیں میری فیملی بھی بہت جلد اس رقص میں شامل ہوجائے گی، دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الی وڈ اداکار عامر خان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کو یاد کرکے بچوں کی طرح رونے لگے۔ آنجہانی اداکارہ سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے ہوٹل میں باتھ ٹپ میں ڈوب کر انتقال کرگئی تھیں اور ان کے اچانک انتقال کی خبر نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا تھا۔اداکارہ کی آخری رسومات 28 فروری کو ممبئی میں ادا کی گئیں جس میں عام عوام کے ساتھ ساتھ شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سری دیوی کی آخریرسومات میں بیرون ملک ہونے کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے قریبی دوست اور آنجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپور سے فون پر تعزیت کی ہے۔بھارتی میڈیا نے فلمی ٹریڈ اینالسٹ کومل نہتا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کو یاد کرکے بچوں کی طرح روتے رہے۔عامر خان نے اپنے دوست کی اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والے ایسے ہی حادثے کے بارے میں بونی کپور کو بتایا تو انہوں نے سری دیوی کو یاد کرکے رونا شروع کردیا۔عامر خان نے بتایا کہ ’’جب میں جب اپنے دوست کی اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بونی کپور کو سنا رہا تھا تو وہ بچوں کی طرح رونے لگے جس پر انہیں دلاسہ دینا میرے لیے مشکل ہوگیا تھا‘‘۔دوسری جانب اداکارہ سری دیوی کی باقیات ’راکھ‘ بہانے کی رسم ہریدوار کے گنگا کنارے ادا کی گئی جس میں انیل کپور ار بونی کپور نے شرکت کی۔بونی کپور سری دیوی کی راکھ بہاتے ہوئے بھی اداس تھے اور ایک موقع پر وہ بچوں کی طرح روتے ہوئے بھی نظر آئے۔