پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر، حج و عمرہ کیلئے جانیوالے شہری پر سعودی حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی، کیا نیا حکم جاری کر دیا؟

ریاض:سعودی محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ فضائی مسافر کو زمزم کی ایک سے زائد بوتلیں لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بوتلیں مقرر وزن اور مطلوبہ مخصوص معیار اور پیکنک کی ہونا لازمی ہیں،آب ز م زم کی بوتلیں ہی ائیر پورٹ سے حاصل کریں جو خصوصی طور پر مسافروں کیلئے تیار کی گئی ہیں، باہر سے خریدا گیا زم زم ملاٹ شدہ ہوتا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سعودی محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق فضائی ذریعے سے سفر کرنے والوں کیلئے فی مسافرآب زم زم کی ایک بوتل مقرر کی گئی ہے زیادہ لے جانے کی اجازت نہیں۔ فضائی سفر کیلئے آب ز مز م پروجیکٹ کے تحت مخصوص پیکنگ میں آب ز م زم فراہم کیا جاتا ہے۔بوتلیں مقرر وزن اور مطلوبہ مخصوص معیار اور پیکنک کی ہونا لازمی ہیں۔ایسے مسافر جو ایک سے زیادہ بوتلیں لے جاتے ہیں وہ قانون شکنی کے مرتکب ہو تے ہیں۔ محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ بعض معتمرین اور حجاج اپنے ملک واپس جاتے وقت زم زم پلانٹ کے علاوہ باہر سے آب ز م زم خرید لیتے ہیں جو اصل زم زم نہیں ہوتا اس میںملاوٹ کی جاتی ہے یا جعل سازی کے ذریعے اسے زم زم ظاہر کیا جاتاہے اس لئے مسافر اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے مقرر کئے گئے آب ز م زم کی بوتلیں ہی ائیر پورٹ سے حاصل کریں جو خصوصی طور پر مسافروں کیلئے تیار کی گئی ہیں۔سول ایوی ایشن کے قانون کے مطابق مسافروں کو اضافی آب ز م زم کی بوتلیں لے جانے کی اجازت نہیں دی جا تی۔ ایسے مسافروں کی وجہ سے امیگریشن کے دوران شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے

جو عام کین میں آب ز مز م بھر کر ا یئر پورٹ لے آتے ہیں جنہیں وہ اپنے ہمراہ نہیں لے جاسکتے۔ دریں اثناء� ائیر پورٹ سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بین الاقوامیفضائی حفاظتی قوانین کے مطابق آب ز م زم کو مخصوص پیکنگ کے ذریعے ہی ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔ بعض مسافر اپنے سامان میں ز مزم کی بوتلیں رکھ لیتے ہیں جنہیں اسکینگ کے دوران نکالنا پڑتا ہے جس سے وقت ضائع ہو تاہے۔ واضح رہے بلدیہ کی جانب سے جعلی آب ز م زم کی فلنگ کرنے والے متعدد اسٹیشن بند کئے گئے ہیں جہاں سادے پانی کو مخصوص بوتلوںمیں بھر کر ان پر آب ز م زم پروجیکٹ کے اسٹیکر لگا کر معتمرین اور حجاج کو فروخت کیاجاتا ہے۔ اس جعل سازی کے پیش نظر محکمہ کسٹم نے معتمرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ معیار کی بوتلیں مخصوص ڈیلرز سے لیں جو آب ز م زم پروجیکٹ کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں۔