”بچنا اے حسینوں۔۔۔ لو میں آ گیا۔۔۔“ اس گانے پر سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کیسے ڈانس کیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایسی دھوم مچائی کہ نوجوان بھی شرما جائیں گے

لاہور:سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی شادی آئی تو سوشل میڈیا پر کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر ہوئیں۔ راحیل شریف اس شادی میں ایک عام ’باپ‘ کی طرح نظر آئے اور ہر وہ کام کیا جو کوئی شخص اپنے بیٹے کی شادی پر کر سکتا ہے۔اگرچہ ان کے بیٹے کی شادی کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آ چکی ہیں لیکن اب جو ویڈیو سامنے آئی ہے

اس میں جنرل (ر) راحیل شریف کا بھارتی گانے ”بچنا اے حسینوں۔۔۔ لو میں آ گیا“ پر ڈانس دیکھ کر نوجوان بھی شرما رہے ہیں کہ اس عمر میں ایسے شاندار ’ٹھمکے‘ نوجوان بھی لگائیں تو کمر میں بل آ جائے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیا گیا لیکن کچھ افراد نے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر جنرل (ر) راحیل شریف کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

راحیلہ نے شرارتی انداز میں لکھا ”بھارتی گانے پر ڈانس۔۔۔ بہت بری بات“

انکت نے لکھا ” اور دنیا کے نمبر ایک دشمن کے گانا“

میرو آدیز نامی صارف نے لکھا ”یہ تو ڈانس کرتے ہوئے بھی بہت ڈیسنٹ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔۔۔ بہت ہی متاثر کن“

حسن خان نے لکھا ”ہاہاہاہاہا۔۔۔ راحیل شریف کا مزاحیہ ڈانس“

ایک صارف نے لکھا ”یہ ہے قابل احترام شخص“

ایک اور صارف نے لکھا ”آپ کی فیملی اور بہو کیلئے ڈھیر سارا پیار“

ایک اور صارف نے لکھا ”یہ بہت ہی اعلیٰ انسان ہیں“

عمر نے لکھا ”بالی ووڈ کے بغیر پاکستانیوں کا ایک دن نہیں گزرتا، اگر میں ’را‘ کا چیف ہوتا تو پاکستانی ثقافت پر مکمل حملہ کرنے کیلئے دفاعی بجٹ کم کر کے بالی ووڈ کوفنڈز دیتا“

گونگا نامی صارف نے لکھا ”بیٹے کی شادی پر ڈانس کر لیا ہے تو قیامت آ گئی ہے؟؟؟“

جہانگیر نے لکھا” وہ بھی انسان ہیں اور اپنی فیملی کیساتھ بھرپور لطف اندوز ہو سکتے ہیں، یہ کوئی تنقید والی بات نہیں ہے“