ورلڈ الیون کی کپتانی کر کے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے فاف ڈوپلیسی کیساتھ بھارت میں انتہائی شرمناک سلوک، بھارتی تماشائیوں نے ایسا کام کر دیا کہ آئندہ کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی بھارت جانے سے پہلے ہزار بار سوچے

نئی دہلی:انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2018ءکے ابتداءمیں ہی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک شروع ہو گیا اور چنئی سپر کنگز کے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ کے دوران تماشائیوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی پر جوتا پھینک دیا۔بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں جاری پانی کے شدید بحران

کی وجہ سے چندم برم سٹیڈیم کے اندر اور باہر مظاہرین نے پولیس کے ساتھ ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پانی کے بحران کے حل تک چنئی میں آئی پی ایل کے میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ان دنوں پانی کا شید بحران جاری ہے۔ منگل کو چندم برم سٹیڈیم کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے چنئی سپر کنگز اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سے قبل ہنگامہ آرائی کی جس سے میچ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا تاہم ٹیمیں دیر سے سٹیڈیم پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں اور 13 منٹ کی تاخیر سے میچ شروع کر دیا گیا۔ سٹیڈیم کے باہر مشتعل مظاہرین نے پانی کے بحران کے حل تک چنئی میں آئی پی ایل کے میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک احتجاجی نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ”ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مطالبات تسلیم کئے جانے تک چنئی میں آئی پی ایل کے سات میچ منسوخ کر دئیے جائیں۔ “پولیس کے مطابق مظاہرین نے چنئی سپر کنگز اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان جاری میچ کے دوران گراؤنڈ میں جوتے بھی پھینکے۔میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی اننگز کے آٹھویں اوور میں ایک تماشائی نے جوتا پھینکا جو لانگ آن باؤنڈری پر کھڑے غیر ملکی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی اور بھارتی کھلاڑی رویندرا جدیجہ کے قریب گرا۔ چنئی سپر کنگز نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 203 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔