افسوسناک خبر: کینسر کے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک جانے والے عرفان خان کے حوالے ایسی اطلاع آگئی کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

ممبئی:بالی ووڈ کے معروفاداکار عرفان خان کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے جبکہ ڈاکٹرز نے ایک ماہ وقت دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی’’ ایکسپریس نیو ز‘‘ کے مطابق بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نے گزشتہ ماہ افسوسناک خبر سناتے ہوئے کہا تھا

کہ وہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی موذی مرض میں مبتلا ہیں تاہم ان کی بیماری ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔بعد ازاں عرفان خان علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے تھے جہاں ان کا علاج جاری ہے لیکن بھارتی صحافی عمیر سندھو نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان کی طبیعت مسلسل بگڑ رہیہے اور وہ صحت یابی کی جانب جانے کے بجائے مزید بیمار ہوتے جارہے ہیں۔عمیر سندھو نے اداکار عرفان خان کے انتہائی قریبی ذرائع اور ان کے گھر والوں کی وساطت سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’عرفان خان کینسر کی ابتدائی نہیں بلکہ آخری سٹیج پر ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ وہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہیں گے۔صحافی عمیر سندھو کی جانب سے خبر پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ ٹوئٹ ہٹادی گئی تھی لیکن اس وقت تک یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی تھی۔واضح رہے کہ عرفان خان کو بالی ووڈ میں بہترین اداکاری پر پدماشری، نیشنل اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے اور وہ ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں ’’جراسک ورلڈ‘‘ اور ’’لائف آف پائی‘‘ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔عرفان خان کو بالی ووڈ میں بہترین اداکاری پر پدماشری، نیشنل اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے اور وہ ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں ’’جراسک ورلڈ‘‘ اور ’’لائف آف پائی‘‘ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔