صبح صبح بڑی بریکنگ نیوز : پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے عمران خان کو خط لکھ کر کن کن امیدواروں کوٹکٹ دینے کی سفارش کر دی ؟ اس فہرست میں شامل نام آپ کو دنگ کر ڈالیں گے

لاہور:جنرل الیکشن سے قبل جہاں سیاسی جوڑ توڑ سامنے آرہے ہیں وہیں بڑی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے حلقوں سے نام بھی فائنل کیے جا رہے ہیں اور اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پی ٹی آئی لاہور کے صدر ولید اقبال نے لا ہور کے مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے آئندہ الیکشن میں پارٹی کے امیدواروںکو ٹکٹیں دینے کیلئے ایک خط لکھ دیا ہے

اور جس میں کہا گیاہے کہ مجوزہ حلقوں سے تحریرکردہ لوگوں کو ٹکٹ دینے کیلئے پارٹی کے پارلیمانی بورڈز سے منظوری حاصل کی جائے ۔ولید ا قبال کی طرف سے عمران خان کو تحریر کردہ خط میں این اے 129سے ولید اقبال کو این اے 126سے میاں حماد اظہر ‘ پی پی 168 سے شیخ امتیاز محمود ‘ پی پی 166سے نعیم الحق‘ حامد خان کو این اے 131‘ موجودہ ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا کو این اے 135‘ عاطف چودھری کو این اے 127سے میاں اویس انجم کو این اے 132‘ محمد مدنی کو این اے 124سے ‘ ملک عثمان حمزہ اعوان کو این اے 128سے‘ اویس یونس کو پی پی 161سے ‘ رخسانہ نوید پی پی 162‘ طاہر رشید پی پی 168‘ امین زکی کو پی پی 159‘ طارق حمید پی پی 154‘ ندیم چودھری پی پی 158‘ارشاد ڈوگر پی پی 152‘حاجی امداد حسین پی پی 155‘نعیم حیدر بٹ پی پی 145اور اکبر خان مہمند کو پی پی 145سے ٹکٹیں دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ سینٹرل پنجاب پی ٹی آئی کی طرف سے بھی لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کچھ نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں جو اس خط میں شامل نہیں ہے اورا س بات کا قوی امکان ہے کہ ٹکٹوں کے معاملے پر پی ٹی آئی لاہور اور سینٹرل پنجاب میں ٹھن جائے تاہم اس کا حتمی فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے کرنا ہے اور اب تک بورڈ کی طرف سے کوئی بھی نام فائنل نہیں کئے گئے ہیں پارلیمانی بورڈ ناموں کو فائنل کرنے کا کام پی ٹی آئی کے لاہور میں ہونے والے 29اپریل کے جلسہ کے بعد کرے گا۔