sunny leone

بے باک اداکارہ سنی لیون کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیاوائرل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے پہلی بار اپنی شادی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں دلہن کے روپ میں سنی بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ تصویر کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا اور پسند کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کی بولڈ اور بے باک آئٹم گرل سنی لیون نےاپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر پہلی

بار اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں سنی سرخ رنگ کے لہنگے میں بھاری زیورات پہنے ہوئے ہیں جب کہ آس پاس گلاب کی پتیاں ماحول کو مزید خوبصورت بنارہی ہیں۔سنی لیون نے تصویر کے ساتھ پیغام لکھتے ہوئے کہا ’’7 سال قبل ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے اورایک دوسرے سے محبت کرنے کاوعدہ کیا، میں ڈینئل سے کہنا چاہتی ہوں میں آج تم سے پہلے سے بھی زیادہ محبت کرتی ہوں، زندگی کے اس خوبصورت اور دلچسپ سفر میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘‘سنی لیون کی اس تصویر کو محض چند گھنٹوں میں لگ بھگ 5 لاکھ کے قریب لوگ پسند کرچکے ہیں جب کہ 3 ہزار سے زائد لوگوں نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے سنی کو شادی کی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ سنی اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر کے تین بچے ہیں، 3 سالہ بیٹی نشا کور ویبر کو انہوں ایک برس قبل یتیم خانے سے گود لیا تھا جب کہ دوبیٹے رواں سال ان کی زندگی میں آئے تاہم ان کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔برس قبل یتیم خانے سے گود لیا تھا جب کہ دوبیٹے رواں سال ان کی زندگی میں آئے تاہم ان کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔