تحریک لبیک نے ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز کر دیا، کئی بڑے شہروں کی اہم شاہرائیں بند، موٹر وے بھی بند کروا دی گئی

لاہور:تحریک لبیک نے ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز کر دیا ہے، ملک کے بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے حکومت سے کیے جانے والے مطالبات منظور نہ ہونے کی وجہ سے تحریک لبیک اور دیگرمذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنا دینا شروع کر دیا ہے۔

اسلام آباد لاہور موٹر وے ، لاہور میٹرو بس سروس کوتحریک لبیک والوں نے بند کرا دیا ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی اور پنجاب کے دوسرے اہم شہروں میں بھی احتجاج اور دھرنوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کئی شاہراہوں کو تحریک لبیک نے دھرنا دے کر بند کر دیا ہے۔ تحریک لبیک کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تحریک لبیک کے متوقع احتجاج پر اسلام آباد پولیس نے بھی اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ایف سی کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔