بریکنگ نیوز: تحریک لبیک کے سربراہ کی گاڑی پر حملہ۔۔۔تشویشناک اطلاعات موصول

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے چئریمین کی گاڑی پر حملہ کردیا۔ چئر مین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گاڑی کو کارکنان نے فیض پور انٹرچینج پر روک لیا۔تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور گاڑی کے ٹائر پنکچر کردیے۔

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے ڈاکٹر جلالی کی گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا ۔ چئریمین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی منڈی بہاؤالدین خطاب کے لیے جارہے تھے۔ جبکہ ضلع گجرات، کوٹلی، آزاد کشمیر ڈیرہ غازی خان روڈ ، پنڈی گیب روڈ، لالہ موسی سے جی ٹی روڑ ضلع کیانوالی مین روڈ، جبکہ فیض آباد انٹر چینج کو بند کر دیا گیا ہے۔تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔پنجاب حکومت کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات جلد منظور کئیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد تحریک لبیک بھی احتجاج کی کال واپس لے لے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔پنجاب حکومت کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات جلد منظور کئیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد تحریک لبیک بھی احتجاج کی کال واپس لے لے گی۔مطالبات منظور ہونے کی صورت میں تحریک لبیک کے کارکنان اور قیادت کے خلاف درج مقدمات ختم کر دئیے جائیں گے۔اس کے علاوہ جاں بحق کارکنان کے قتل کی ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔مطالبات منظور ہونے کی صورت میں تحریک لبیک کے کارکنان اور قیادت کے خلاف درج مقدمات ختم کر دئیے جائیں گے۔اس کے علاوہ جاں بحق کارکنان کے قتل کی ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔