معروف اداکار اجے دیوگن نے اہلیہ و اداکارہ

معروف اداکار اجے دیوگن نے اہلیہ و اداکارہ کاجول کے ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ فلم نگری میں ہر کوئی حیران رہ گیا

ممبئی :بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اہلیہ و اداکارہ کاجول کے ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجوہات سے پردہ فاش کر دیا ہے۔اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی فلمی دنیا کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی کامیاب تصور کیا جاتی ہے۔ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا

جس میں راجو چاچا، ہلچل، عشق اور دل کیا کرے شامل ہیں۔اداکار جوڑی کی محبت بھی ایک ساتھ فلموں میں کام کرکے پروان چڑھی تھی جس کے بعد دونوں نے 1999 میں شادی کی تھی اور اب دونوں کے 2 بچے ہیں۔اجے دیوگن اور کاجول نے 10 سال سے ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا ہے لیکن ان کے مداح ایک بار پھر دونوں کو فلموں میں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔اب خود ہی اجے دیوگن نے اہلیہ کے ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کے راز سے پردہ فاش کر دیا ہے۔اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اور کاجول کیریئر کے اس مقام پر کھڑے ہیں جہاں گھسے پٹے کردار نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی فلمساز یا لکھاری چیلنجنگ اسکرپٹ کے ساتھ ہمارے پاس نہیں آجاتا جسے کرنا ہمارے کام سے انصاف ہو سکے تو اس وقت تک ایک ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔اجے دیوگن نے کہا کہ جب ہم جوان تھے تو ایک ساتھ فلمیں کرنا دلچسپ اور اچھا لگتا تھا اور میں نے کاجول کے ساتھ فلم ’یو میں اور ہم‘ بھی بنائی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ میں اب بھی کاجول کے ساتھ فلم بنانا چاہتا ہوں اور میرا دعویٰ ہے کہ کاجول بھی گھسے پٹے کردار کرنے سے انکاری ہوں گی۔