راجا کی آئے گی بارات۔۔۔ اداکارہ لیلیٰ کو بھی جیون ساتھی مل گیا، ہونے والے دولہے نے رخصتی سے پہلے کتنی مالیت کے تحائف بھجوا دیے؟ خبر آ گئی

لاہور:فلم سٹار لیلیٰ نے لندن کے نامور بزنس مین سے شادی سے معذرت کر لی ۔ذرائع کے مطابق،لیلیٰ کو لندن میں بزنس کرنے والے پاکستانی شخص نے شادی کی صورت میں گھر سمیت قیمتی تحائف دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور اس کے لئے لیلیٰ کے قریبی دوستوں کی مدد بھی لی گئی۔

مگر لیلیٰ نے شادی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کا ابھی وقت نہیں اور ویسے بھی شادی جب بھی کرونگی تو پاکستان میں ہی کرونگی ۔جبکہ دوسری جانب معروف اداکارہ اور ہوسٹ صنم بلوچ کی شادی ختم ہورہی ہے۔ یہ وہ افواہ ہے جو اس وقت انٹرنیٹ صارفین میں پھیلی ہوئی ہے، مگر کیا یہ واقعی درست ہے؟ اور اس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے اور وہ ہے بس انسٹاگرام اکاﺅنٹ میں نام کی تبدیلی، جو صنم عبداللہ سے بدل کر صنم بلوچ کردینا ہے۔ جی ہاں واقعی، انسٹاگرام میں نام کی تبدیلی پر اداکارہ کے پرستاروں نے لگا کہ صنم بلوچ اپنے شوہر عبداللہ فرحت سے الگ ہورہی ہیں۔یقیناً یہ ان کے پرستاروں کے لیے کافی دھچکا لگا دینے والی خبر ہوسکتی ہے مگر اسے سچ مان لینا اپنی جگہ حیران کن ہے کیونکہ اس حوالے سے میڈیا نے کوئی خبر تک نہیں لگائی اور بس سوشل میڈیا اکاﺅنٹ میں نام کی تبدیلی پر یہ خیال کرلیا گیا۔ ڈان امیجز نے اس حوالے سے صنم بلوچ کے پبلک ریلیشن منیجر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا ‘اس میں کوئی حقیقت نہیں، صنم بلوچ کی طلاق کے حوالے سے خبریں محض افواہیں ہیں اور کچھ نہیں’۔انہوں نے مزید بتایا ‘ لوگوں محض اس بات پر قیاس آرائیاں کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے انسٹاگرام پر یوزرنیم بدل دیا ہے، ایسا تو بس اس لیے ہوا کیونکہ اداکارہ اپنے خاندانی نام کو اپنی ذات کا حصہ بنائے رکھنا چاہتی ہیں’۔ تو ان کے پرستاروں کو پریشان نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس جوڑے میں علیحدگی نہیں ہورہی ہے۔