نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور:معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کے بولڈ فوٹو شوٹ کی ایک تصویر سامنے آگئی ، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر کا شمار پاکستان کی خوبرو اداکاراوں میں ہوتا ہے۔حالیہ دنوں ان کا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جبکہ مداح اپنی رائے کا اظہار کمنٹس کی صورت میں کرکے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی افراد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ‘رمضان آرہا ہے بتائیں اسلام کی باتیں کرنے کونسے چینل پر آئیں گی’۔جبکہ ایک صارف نے اپنی رائے کا اظہار کچھ یوں کیا کہ ‘ہم بہت غریب ہیں، اتنے غریب کے   ہمارے پاس اپنا کوئی کلچر ہی نہیں’۔