’میں نے اپنے شوہر کو موبائل پر میسج بھیجا کہ۔۔۔‘ عرب خاتون نے شوہر سے طلاق لینے کے لئے ایسا شرمناک ترین طریقہ اپنالیا جس کا کوئی لڑکی سوچ بھی نہیں سکتی

شارجہ: اگر کوئی خاتون طلاق کی خواہاں ہو تو یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ وہ بے حد ناخوش اور مجبور ہو گی، لیکن طلاق حاصل کرنے کے لئے اپنی عزت کو داﺅ پر لگا دینا یقیناً سمجھ سے باہر ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون نے واقعی یہی کیا، یعنی اپنی عزت پر خود ہی حملہ کر دیا تا کہ شوہر اسے طلاق دے ڈالے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خاتون نے اپنے خاوند کے واٹس ایپ پر میسج بھیج کر بتایا کہ وہ کسی اور مرد کے ساتھ تعلق استوار کر چکی ہے اور اب اسی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہے، حالانکہ اس کہانی میں کوئی صداقت نہیں تھی۔ اپنی اہلیہ کا یہ میسج پڑھ کر شوہر بھی غصے میں بے قابو ہو گیا اور اس کے خلاف ناجائز مراسم کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ جب اس معاملے کی تحقیق ہوئی تو پتا چلا کہ خاتون کے خلاف ناجائز مراسم کے کوئی شواہد موجود نہیں تھے۔ تفتیش کے دوران اس نے پولیس کو بتایا کہ اپنے شوہر سے طلاق حاصل کرنے کے لئے اس نے ڈرامہ رچایا تھا کہ کسی اور مرد سے ناجائز مراسم استوار کر رکھے ہیں۔یہ بات سچ ثابت ہونے پر خاتون کے خلاف ناجائز مراسم کے الزام میں قائم کیا گیا مقدمہ ختم کر دیا گیا، تاہم حقیقت واضح ہونے پر اس کے شوہر نے طلاق دینے سے انکار کر دیا۔ اب یہ معاملہ سماجی و خانگی مشاورت فراہم کرنے والے ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے تا کہ میاں بیوی کو سمجھا بجھا کر صلح پر مائل کیا جا سکے۔تاہم حقیقت واضح ہونے پر اس کے شوہر نے طلاق دینے سے انکار کر دیا۔ اب یہ معاملہ سماجی و خانگی مشاورت فراہم کرنے والے ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے تا کہ میاں بیوی کو سمجھا بجھا کر صلح پر مائل کیا جا سکے۔