راجہ ظفرالحق رپورٹ ملتے ہی مولوی خادم رضوی نے ایسا اعلان جاری کر دیا کہ حکمرانوں پر کپکپی طاری ہو گئی

گجرات:تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنما علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے کہاہے ختم نبوت شقوں کے حوالہ سے راجہ ظفر الحق رپورٹ مل گئی ہے اس سلسلہ میں جلد اہم اعلان کرینگے ۔ نوٹیفکیشن دیدیا گیا ہے اب کوئی رکاوٹ نہیں، مؤذن سپیکرپر چار اطراف اذان دینا شروع کردیں۔

نیک آباد شریف میں سالانہ معراج النبی کانفرنس اور خواجہ پیر محمد نیک عالم قادری کے عرس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کاکہناتھا رب ذوالجلال نے رسول پاک ؐ کو معراج کے موقع پر ‘‘امام الانبیا’’ اور ‘‘قاب قوسین او ادنیٰ’’ کے منصب پر فائز فرمایا اور لاتعداد علوم سے نوازاکر اعلیٰ ترین مقام ومرتبہ عطا فرمایا۔ اس عظیم سفر میں انبیا سابقین، فرشتوں اور حوروں نے رسول اﷲؐ کے استقبال کئے اور اﷲ رب العالمین نے نماز اوردیگر تحائف عطا فرمائے ۔ اسی سفر میں رسول اﷲؐ نے انبیارسل اور ملائکہ کی امامت کراکے تاریخ میں نئے باب کا اضافہ فرمایا۔ علما کرام نے کہا معراج ایک ایسا عظیم معجزہ ہے نے کہا معراج ایک ایسا عظیم معجزہ ہے جس نے قیامت تک آنے والوں کو عاجز کردیا ہے ۔ اس موقع پر کہا گیا کہ وطن عزیز سے مہنگائی، بے روزگاری، غربت، جہالت، کرپشن ، اغیار کی غلامی اور تباہ کن فحاشی ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ تقریبات کی صدارت پیر مفتی محمد اشرف القادری نے کی جبکہ پیر محمد مسعود قادری، علامہ نصر اﷲ خان قادری، سید زین العابدین شاہ، مفتی عبد الغفور گولڑوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریبات کی صدارت پیر مفتی محمد اشرف القادری نے کی جبکہ پیر محمد مسعود قادری، علامہ نصر اﷲ خان قادری، سید زین العابدین شاہ، مفتی عبد الغفور گولڑوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔