معروف سینیئرصحافی کے بڑے انکشافات

کسی طرح سے بچت ہو جائے ، میں اور میری بیٹی جیل جانے سے بچ جائیں ۔۔۔۔۔؟ نواز شریف نے 18 مرتبہ ایک ہی کام کے لیے کس سے رابطہ کیا ؟ حامد میر کا دھماکہ خیز انکشاف

لاہور:معروف سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ 18 رابطے کئے جا چکے ہیں اور جن لوگوں نے رابطے کئے ہیں وہ سب چھپے نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ”شہبازشریف کی پوزیشن جو بھی ہے اس سے اخلاف رائے کر سکتے ہیں لیکن ان کے قول و فعل کا تضاد نہیں اور سب کچھ سامنے ہے۔

لیکن دوسری جانب جو لوگ اس وقت اینٹی اسٹیبلشمنٹ بنے ہوئے ہیں اور بڑی بڑی تقریریں کر رہے ہیں، ان کی جانب سے بیک ڈور چینل سے رابطے کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اور اس وقت 18 رابطے ہوئے ہیں۔ جن لوگوں نے رابطے کئے ہیں وہ چھپے نہیں رہیں گے اور ان کا خیال ہے کہ سن 2000ءمیں جن لوگوں کے ساتھ میری ڈیل ہو گئی تھی تو دوبارہ بھی ہو سکتی ہے لیکن اب وہ ڈیل نہیں ہو سکتی۔ اب فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے اور وہ صاف صاف کہہ دیتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش نہ کریں اور ہم عدالتوں پر اثرانداز نہیں ہو سکتے تو وہ یہ کہہ کر انہیں فارغ کر دیتے ہیں۔ایک بندہ آتا ہے، دوسرا آتا ہے اور پھر تیسرا آتا ہے، اسی طرح 18 رابطے ہو چکے ہیں۔ شہباز شریف جو بھی ہیں ان کی ایک پوزیشن ہے اور دوسری طرف ڈبل پوزیشن ہے اور ڈبل سٹینڈرڈ قائم کیا ہوا ہے۔“