الیکشن 2018ء : حلقہ این اے 131 اور پی پی 172 لاہور ۔۔۔۔۔ تحریک انصاف نے 2 دبنگ نام میدان میں لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018میں تخت لاہور کو فتح کرنے کیلئے امیدواروں کے ناموں کو فائنل کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہآئندہ الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 14 نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق تخت لاہور جسے ن لیگ کا حقیقی گڑھ سمجھا جاتا ہے

، اس بار الیکشن 2018 ءمیں تحریک انصاف نے ن لیگ سے یہ گڑھ چھیننے کا پکا ارادہ کر لیا ہے اور میدان میں اپنے مضبوط امیدواروں کو اتارنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر عبدلعلیم خان کو این اے 131 جبکہ پی پی 172 سے رانا جاوید عمر انتخابی دنگل میں اتارے جائیں گے۔پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے جس کی باقاعدہ منظور ی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دینگے۔ باقی قومی اسمبلی کی5 اور صوبائی اسمبلی کی13 نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور تخت لاہور کو فتح کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے۔اس سلسلے میں باقاعدہ منظور ی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دینگے۔