بریکنگ نیوز: نیب کا شکنجہ یا کچھ اور۔۔۔لاہور کا ایک اعلیٰ ترین سرکاری افسر لمبی چھٹی لے کرغائب ہو گیا

لاہور:پنجاب حکومت نے ڈی جی ایل ڈی اے کی لمبی چھٹی منظور کرلی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان کو مزید احکامات کیلئے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ ڈی جی پی ایچ اے شکیل احمد کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضا فی چارج دیا گیا ہے ۔

تقرری کے منتظر اقبال فرید کو ڈائریکٹر ریکوری تعینات کیا گیا ہے جبکہ عاصم سلیم سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔ اقبال فرید کو ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کے عہدے کا اضافی چار ج بھی دے دیا گیا، علی نصرت سے یہ چارج واپس لے لیا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن علی نصرت کو جن کے پاس ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ ایویلیوایشن کا چارج بھی ہے ،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون کے فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔وہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔دوسری جانب خبر کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد 94 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی مستقلی کے احکامات جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق مستقل ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں سعدیہ سلیم، نوید احمد، منان عبدالاحد، نعمان علی، بلال سعید، حافظ منیب، رائے جنید، احمد علی، محمود حسین، قمر ظہور، شعبان عمر، عبداللہ غوری، عمر زمان، عبداللہ اکمل، عائشہ اعجاز، سارہ عمر، قاسم علی، احمد بلال، اقصیٰ پرویز، بلال ملک، سیف اللہ، عمارہ اکرم، شرجیل قیصر، نعمان اشرف،طیبہ وقار، محمود احمد، فیصل سلیم، انعم افتخار، زویا مبین، ارسلان امجد، کاظم رضا، عروہ اسلم، ارسیٰ افضل، محمد اعجاز، حمیرا ارشد، طارق منیر، اقرار یوسف، عمران مقبول شامل ہیں، ٹائون پلاننگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز حبیب الرحمان، سدرہ پرویز، ثقلین اکبر، عمارہ یاسر، زوہیب انور، عثمان بشیر، اقصیٰ حسین، شفیق الرحمان، افنان محفوظ، محمد افضل، شفاعت نواز، شیروز جاوید، سمیعہ نواز، مریم جواد شامل ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء میں علی عثمان، آمنہ ظفر، وقاص عارف، محمد نوید، محمد وسیم، ہمایوں شہزاد، ارم امان، عمران عابد شامل ہیں۔