nawaz, shahbaz, maryam nawaz

بریکنگ نیوز: شریف خاندان نے ملک چھوڑنا شروع کر دیا ، کونسی بڑی شخصیت عدالت سے بھاگ کر بیرون ملک فرار ہوگئی؟خبر آگئی

لاہور:معروف سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کی طرف سے پنجے گاڑنے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دامادعلی عمران کو ملک سے بھگا دیا گیا ہے اور وہ یورپ کی ٹھنڈی چھاﺅں میں آزاد گھوم رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا

کہ ”میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران کو ایک پاور کمپنی کے اکاﺅنٹ سے 12 کروڑ روپے ٹرانسفر کئے گئے اور اس کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او ) اس وقت نیب کی تحویل میں ہے۔نیب کی تحویل میں موجود اس سی ایف او نے اپنے اکاﺅنٹ سے یہ پیسے علی عمران کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کئے تھے اور اب بریکنگ نیوزیہ ہے کہ عملی عمران کو گزشتہ چند دن پہلے نیب کی جانب سے پنجے گاڑنے سے قبل ہی ملک سے بھگا دیا گیا ہے اور وہ اس وقت یورپ کی ٹھنڈی چھاﺅں میں پھر رہے ہیں، آزاد گھوم رہے ہیں اور لوٹ کے پیسے کو ہضم کرنے کے چکر میں ہیں۔“ واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران کو نیب نے کرپشن کیسز میں طلب کر رکھا ہے اور سینئر صحافی کے مطابق وہ پیش ہونے سے قبل ہی ملک سے فرار ہو چکے ہیں ۔ اب نیب کی اقدامات کرے گی؟ یہ دیکھنا ہوگا ۔