Jemima Khan

یہ ہے میرا ہیرو نمبر 1۔۔۔۔۔۔ جمائما خان نے ایک دوست کے ساتھ اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی جو دیکھ کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

لند ن:چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور جمائما خان کی راہیں جدا ہوئے کئی سال بیت گئے لیکن پھر بھی دونوں کےدرمیان تعلقات بہت اچھے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ میں بنی گالا اراضی کیس کے دوران جمائما خان نے خاصی تگ و دو کے بعد عمران خان کو ایسے دستاویزات فراہم کردیے جسے حاصل کر کے وہ سپریم کورٹ میں صادق اور امین قرار پائے ۔

جمائما خان کی اس کاوش پر نہ صرف عمران خان نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا بلکہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے بھی اس اقدام کو خوب سراہا تھا ۔عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے تو بھرے جلسے میں عمران خان کو جمائما خان سے دوبارہ شادی کا بھی مشورہ دے دیا تھا ۔عمران خان سے علیحدگی کے بعد سے جمائما خانلندن میں ہی رہتی ہیں جہاں عمران خان کے دونوں بیٹے بھی ان کے ساتھ رہتے ہیں ،لندن میں جمائما خان بہت سی سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں ، آج سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ان کی ایک صحافی کے ساتھ تصویرسامنے آئی جس نے ہالی ووڈ کی اداکاراﺅں کو ہراساں کرنے والے ڈائریکٹر ہارووی وینسٹن کے خلاف خبریں شائع کی تھیں ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمائما خا ن ایک ہاتھ سے اپنے دوست کی چھاتی دبا رہی ہیں۔جمائما خان نے ہارووی وینسٹن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تصویر میں میں اپنے دوست کی رضا مندی سے اس کی چھاتی دبا رہی ہوں ۔ اس تصویر کے ساتھ جمائما خان نے پیغام لکھا کہ میں اپنے دوست اور ہیرو رونن فیرو کو مبارکباد دیتی ہوں کیونکہ انہو ں نے ہاروی وینسٹن کے خلاف تہلکہ خیز خبریں دینے پرپلیٹزرایوارڈ حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان رپورٹس کے بعد دنیا بدل دینے والی مہم #MeToo کا آغاز ہوا ۔