معروف سینیئرصحافی کے بڑے انکشافات

آپ کی اصل تنخواہ کتنی ہے ۔۔۔؟چیف جسٹس کے پوچھنے پر حامد میر خاموش رہے تو جسٹس ثاقب نثار نے کیا انکشاف کر کے ان کے ہوش اڑا دیے؟ خبر آگئی

اسلام آباد:نجی چینل کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی، چیف جسٹس آف پاکستان نے حامد میر کی شکایت پر نجی ٹی وی کے مالک میر شکیل الرحمان کو سپریم کورٹ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے کی سماعت ہوئی،سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمن بتائیں کہ تنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں؟ مالک کو کفالت کا حق ادا کرنا ہے، چیف جسٹس نے حامد میر سے آپ بھی کہہ رہے ہیں تنخواہ نہیں مل رہی، تنخواہ نہ ملی تو حامد میر کی مرسڈیز گاڑی کیسے چلے گی؟اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگ مجھے ابھی تک سمجھ ہی نہیں پائے، میرے خلاف شکایت کرنا ہے تو کریں۔واضح رہے کہ بدھ 4اپریل کو سپریم کورٹ میں میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تا خیر سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی تھی دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جیونیوز کو 30 اپریل تک ملازمین کے تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاتھا کہ ملازمین کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتے ہیں اور ملازمین کے بل بوتے پر ہی آپ کے چینل چل رہے ہیں، بھیک مانگیں یا قر ض لیں، واجبات فوری اداکریں، ایک چینل نے تو پراپرٹی بیچ کر تنخواہیں ادا کیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ تنخواہیں دے کر سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرائیں جب کہ اتوار کو بھی سماعت کرنا پڑی تو کریں گے کیوں کہ مسئلے کا حل چاہیے۔واضح رہے کہ میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران حامد میر نے چیف جسٹس سے شکایت کی تھی کہ جیو نیوز میں تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بند ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حامد میر سے سوال کیا کہ آپ ماہانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں جس پر حامد میر نے کہا کہ میری تین ماہ سے تنخواہ نہیں آئی ہے،