حجاب پہنے یہ مسلمان لڑکی دراصل کون ہے؟ حقیقت ایسی کہ مغربی دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

برمنگھم :مغربی دنیا میں ایک جانب تو حجاب پہننے والی خواتین کے خلاف امتیازی سلوک عروج پر ہے تو دوسری طرف برطانیہ میں ایک مسلم ٹیکسی ڈرائیور کی حجاب پہننے والی بیٹی پہلی بار مس انگلینڈ بننے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اگر ماریہ مقابلہ حسن جیت گئی تو ناصرف وہ حجاب پہننے والی پہلی مس انگلینڈ ہوگی بلکہ مس ورلڈ مقابلے میں بھی شرکت کرکے نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔

برمنگھم شہر سے تعلق رکھنے والی ماریہ کا کہنا ہے کہ اسے دوستوں، عزیزوں اور خاندان کی حمایت حاصل ہے جبکہ مسلمان کمیونٹی بھی اس کی حمایت کررہی ہے۔ اس سے پہلے بھی ایک مسلم لڑکی مس انگلینڈ کا مقابلہ جیت چکی ہے لیکن پہلی بار حجاب پہننے والی کوئی لڑکی اس مقابلے کے سیمی فائنل راﺅنڈ تک پہنچی ہے۔